روسی کالج میں اسٹوڈنٹ کی فائرنگ ، تین ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ماسکو ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے مشرقی خطہ امور کے ایک کالج میں ایک طالب علم نے جمعرات کو فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تین شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔ حکام نے کہا کہ شوٹر نے کالج میں فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بندوق کی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ دونوں نوجوانوں بشمول شوٹر کی نعشیں جائے واردات پر پائی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شروع میں بتایا گیا کہ بندوق بردار نے خود اپنے ہتھیار کے ذریعہ خودکشی کرلی ۔ یہ بندوق اسی شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ ایک شخص روڈ پولیس اسکواڈ کی طرف دوڑ کر پہنچا اور انہیں قریبی کالج کی عمارت میں فائرنگ کے واقعہ کے تعلق سے مطلع کیا۔