روسی کورونا ویکسین کی وسیع ٹسٹنگ پر ہندوستان میں پابندی

   

نئی دہلی :ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے ہندوستان میں روسی ویکسین اسپوتنک۔5 کے بڑے پیمانے پر کلینیکل ٹرائل کی تجویز کو ردکر دیا ہے۔ روس کیلئے یہ ایک زبردست جھٹکا ہے۔ہندوستانی فارما کمپنی ڈاکٹر ریڈیز نے اسپوتنک۔5 ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کی اجازت مانگی تھی۔ دراصل ڈی سی جی آئی نے کمپنی سے کہا کہ وہ اس ویکسین کے ہندوستان میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے ٹرائل کرائے۔