ماسکو ۔ 2 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی بارڈر گارڈس نے شمالی کوریا کی ایک کشتی پر فائرنگ کردی جو ماسکو کے بحیرۂ پیسیفک میں موجود تھی جس میں پانچ مچھیرے زخمی ہوگئے ۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ماہی گیر ا پنی کشتیوں کے روس کی مشرقی سمندروں میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑ رہے ہیں جو روس کے لئے دردِ سر بنے ہوئے ہیں ۔
