روسی یوکرینی مذاکرات کے تین شرکاء کو مبینہ طور پر زہر دیئے جانے کے آثار

   

کیف : یوکرین کی جنگ سے متعلق کیف اور ماسکو کے نمائندوں کے مابین تین مارچ کو ہونے والے مذاکرات کے بعد اس بات چیت کے کم از کم تین شرکاء میں ان کو زہر دیے جانے کے آثار پائے گئے۔ یہ بات امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی۔ جن تین شخصیات میں زہر خورانی کے آثار پائے گئے، ان میں سے کم از کم دو یوکرینی مذاکراتی ٹیم کے رکن تھے اور تیسرے ارب پتی روسی کاروباری شخصیت رومان ابرامووچ۔ جریدے کے مطابق زہر دیے جانے کے یہ جسمانی اثرات ان تینوں افراد کی آنکھوں میں اور جلد پر دیکھنے میں آئے، جن کی شدت ایک دن بعد کافی کم ہو گئی تھی۔