روس۔یوکرین جنگ، عالمی سطح پر برے اثرات مرتب :اقوام متحدہ

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے خبردار کیا ہے کہ ر وس کی یوکرین پر جارحیت کا اثر صرف عوام پر ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی نمایاں ہوگا۔ گوٹیرس نے اپنی ٹویٹ پر لکھا ہے کہ یوکرین کی جنگ صرف مقامی آبادی پر ہی نہیں بلکہ اس کے اثرات عالمی سطح پر بھی نمایاں ہو نگے، دور حاضر میں ترقی پذیر ممالک میں غذائی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،ایندن اور دیگر بنیادی ضروراتی کی عدم رسائی اس بات کا ثبوت ہیں۔