انقرہ : ترکی کیصدر رجب طیب اردغان نے امید ظاہر کی ہے کہ روس۔یوکرین محاذ آرائی جلد ہی ختم ہو جائے۔صدر نے استنبول میں شہدائے ملت کے لواحقین کے ہمراہ ایک دعوت افطار سے خطاب کیا۔صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے روس اور یوکرین سے سیاسی ،اقتصادی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں جن کے درمیان حاذ آرائی روکنے کی کوشش بھی جاری ہے خدشہ ہے کہ شام کی طرح یوکرین میں انسانی المیہ رونما نہ ہوجائے۔ صدر نے کہا کہ اس ساری صورت حال سے مادر وطن کی حفاظت و بقا کی اہمیت ایک بار پھر ثابت ہو چکی ہے،امید ہے کہ عالمی تجارتی توازن کو منفی اثرات سے دور رکھنے کے لیے اس جنگ کا فی الفور ختم ہونا ضروری ہے۔
پوٹن کا یوکرین کو شکست دینے کا منصوبہ ناکام :وائٹ ہائوس
کیف : یوکرین میں روسی فوجی آپریشن دوسرے ماہ سے جاری ہے۔دوسری طرف وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا کیف کوشکست دینے کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ کریملن رہ نما یوکرین کو شکست دینے میں ناکام رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن یوکرین کو روس کے کسی بھی کیمیائی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ساز و سامان فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ واشنگٹن یوکرین کی مدد کے لیے اضافی دو بلین ڈالر مختص کرے گا جو روس پر غیرمعمولی اقتصادی پابندیوں کے مسلسل نفاذ کا اشارہ ہے۔گذشتہ فروری سے جاری جنگ کے دوران یوکرینی فوج کو شکست دینے کے لیے روس نے بارہا جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا امکان ہے۔