روس۔یوکرین کی گیس معاہدے پر دستخط

   

ماسکو۔ 31ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) پانچ دن تک جاری رہنے والی طویل بحث کے بعد روس اور یوکرین نے گیس معاہدہ پر دستخط کردیئے ۔ گزپروم کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین الیکسی ملر نے صحافیوں سے کہاکہ ویانا میں مسلسل پانچ دن تک جاری رہنے والی دو طرفہ بات چیت کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا اور ایک ہی وقت میں معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ یہ معاہدہ واقعی ایک بڑا پیکیج ڈیل ہے جو دونوں کے درمیان مفادات کے توازن کو بحال کرتا ہے ۔ ملر نے کہا کہ یہ دستاویزات قانونی طور سے 31 دسمبر کے بعد یوکرین کے ذریعہ روسی گیس کی ترسیل کو یقینی بناتے ہیں۔