روس‘ اسٹراٹیجک استحکام پر امریکہ سے بات کیلئے تیار

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: روس نے امریکہ کو اسٹریٹجک استحکام اور اسلحہ کے کنٹرول کے معاملہ پر بالمشافہ اور مثبت بات چیت کیلئے تعمیری میٹنگ کی تجویز پیش کی ہے۔یہ اطلاع واشنگٹن میں روسی سفارتخانے کے سفیر اناتولی انٹونوف نے دی ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم امریکی وزارت دفاع کے سینئر عہدیدارڈاکٹر رابرٹ سوفر سے سفارتخانے یا جس کسی بھی فورم میں وہ ملنا چاہتے ہیں ، کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسٹریٹجک استحکام اور ہتھیاروں پر کنٹرول کیلئے یہ ہمارے احتسابی نظریہ کے مظاہرہ کیلئے اچھا ہوگا۔‘‘انہوں نے ٹرائیڈینٹ2 آبدوزوں پر کم گنجائش کے ڈبلیو 76-2 ایٹمی ہتھیاروں کی تعیناتی کا حوالہ دیا ، اور کہا کہ یہ اقدام جوہری روک تھام کے لئے بنائے گئے عالمی نظام کو غیر مستحکم کررہا ہے۔ انٹونوف نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع کو2 جون کو شائع ہوئی روسی دستاویز کو پڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’’یہ دستاویز ہماری جوہری پالیسی کی خصوصی دفاعی نوعیت کی تصدیق کرتی ہے۔ اس میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی شرائط بھی واضح طور پر شامل ہیں۔ ‘‘