ماسکو ۔ روس کے ایک شہر میں مسلح نوجوان نے اسکول میں گھس کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے استاد سمیت 8 بچے ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ روس کے شہر قازان میں پیش آیا جہاں ایک مسلح نوجوان نے خانگی اسکول کو نشانہ بنایا۔ نوجوان نے اسکول میں گھس کر فائرنگ شروع کردی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بچے اسکول کی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچا رہے ہیں۔ جھلانگ لگانے سے دو بچے ہلاک ہوئے۔ پولیس نے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں پہنچی اور اسکول کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔ ابتدائی کارروائی میں پولیس نے ایک مسلح نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے کچھ بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔