روس انسانی امداد فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ تیار : پوتن

   

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس دوسرے ممالک کو انسانی امداد فراہم کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔مسٹر پوتن نے ہنگامی ریسکیورز ڈے کے موقع پر کہا ‘‘نگورنو کاراباخ کے باشندوں کو انسانی امداد فراہم کرنا ایک مشکل کام تھا۔ گذشتہ 30 برسوں میں وزارت ہنگامی خدمات نے بیرون ملک 500 سے زیادہ انسانیت پر مبنی مہمات چلائی ہیں۔