ماسکو؍ کیف۔ 24 مئی (یو این آئی) روس اوریوکرین کی جانب سے بڑے پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اوریوکرین میں 2022 کے حملے کے بعد بڑے پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روس اوریوکرین نے 390 سپاہیوں اور شہریوں کو ایک دوسرے کے حوالے کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں نے ایک ہزارقیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا، فریقین کی آئندہ دنوں مزید قیدیوں کی حوالگی کی تصدیق کی گئی ہے ۔
نیتن یاہو فرانس، برطانیہ اور کینیڈا پر برہم
تل ابیب ۔ 24 مئی (ایجنسیز) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے قائدین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔