ماسکو :روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور امریکہ کے باہمی تعلقات اس وقت گزشتہ کئی برسوں کے دوران اپنی نچلی ترین سطح پر ہیں۔ صدر پوٹن نے یہ بات این بی سی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے روسی ہم منصب کی آئندہ ہفتے چہارشنبہ کو جنیوا میں ملاقات ہو گی۔ دونوں روایتی حریف ممالک کے مابین کئی امور پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس ملاقات میں ان پر کھل کر بات ہو گی۔ نشریاتی ادارے این بی سی کے ساتھ اپنے انٹرویو میں صدر پوٹن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بہت ہی قابل اور خاص شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ بائیڈن بطور سیاستدان ان سے بالکل مختلف ہیں۔