ماسکو : یوکرین جنگ کے سبب روس اور امریکا کے درمیان شدید تناؤ کے باوجود دونوں ملکوں نے قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔ امریکے نے ایک روسی پائلٹ کونسٹانٹن یاروشینکو کو روس کے حوالے کیا ہے جس پر کوکین امریکہ میں اسمگل کرنے کی سازش کا الزام تھا۔ اس کے بدلے روس نے سابق امریکی فوجی ٹریور ریڈ کو واشنگٹن کے حوالے کیا ہے جو روسی پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کرنے کے الزام میں تین برس سے جیل میں تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبادلہ سرحدی سفارتی بات چیت کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کا مطلب یوکرین کے معاملے پر امریکی نکتہ نظر میں تبدیلی ہے۔