روس اور جنوبی کوریا ، یوگنڈہ میں نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کریں گے

   

کمپالا : یوگنڈا کے صدر’ یوویری موسیوینی’ نے کہا ہے کہ روس اور جنوبی کوریا یوگنڈہ میں نیوکلیئرپاور پلانٹ تعمیر کریں گے۔موسیوینی نے دارالحکومت کمپالامیں کافی کی پیداوار دینے والے 25 افریقی ممالک کے سربراہان اور وفود کی شرکت سے منعقدہ دوسرے “جی۔25 افریقہ کافی سربراہی اجلاس” سے خطاب کیا۔خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں نیوکلیئر پلانٹوں کی تعمیر سے متعلق، روس اور جنوبی کوریا کے ساتھ جاری، مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ دونوں ملک یوگنڈہ میں 15 ہزار میگاواٹ صلاحیت کے 2 نیوکلیئرپاور پلانٹ تعمیر کریں گے۔موسیوینی نے کہا ہے کہ “نیوکلیئر پاور پلانٹ منصوبہ ایک ایسے وقت میں شروع کیا جا رہا ہے کہ جب عالمی اقوام سوشو۔اقتصادی ترقی کے لئے توانائی کی سکیورٹی کے مسئلے سے نبرد آزما ہیں”۔واضح رہے کہ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں 27 جولائی کو منعقدہ روس۔افریقہ سربراہی اجلاس میں یوگنڈا اور روس کے درمیان نیوکلیئرپاور پلانٹ منصوبے کا سمجھوتہ طے پانے کا اعلان کیا گیا تھا۔صدر یوویری موسیوینی نے قوم کے ساتھ حالیہ خطابات میں کہا تھا کہ یوگنڈہ،ملک کے مختلف علاقوں میں منقسم لیکن کثیر التعداد ہائیڈرو الیکٹرک صلاحیت کا حامل ہے۔ اس سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کی دریافت کے لئے مزید ساجھے داری کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔