لندن : روس نے یوکرائن کی سرحد سے فوجیوں کو واپس بلاکر بحران کو سفارتی طور پر حل کرنے کیلئے کشادگی کا مظاہرہ کیا ہے‘روسی فوجیوں کی سرگرمیوں بارے انٹیلی جنس معلومات حوصلہ افزا نہیں‘فوجیوں کی مکمل واپسی تک جنگ کا خطرہ موجود رہے گا۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے روس اور مغربی طاقتوں میں بات چیت کامیاب دکھائی دے رہی ہے‘روس نے یوکرائن کی سرحد سے فوجیوں کو واپس بلاکر بحران کو سفارتی طور پر حل کرنے کیلئے کشادگی کا مظاہرہ کیا ہے‘روسی فوجیوں کی سرگرمیوں بارے انٹیلی جنس معلومات حوصلہ افزا نہیں‘فوجیوں کی مکمل واپسی تک جنگ کا خطرہ موجود رہے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے یوکرائن کی سرحد سے افواج واپس بلانے پر برطانوی وزیراعظم کا ردعمل سامنے آ گیا۔ بورس جانسن کا کہنا ہے روس کی جانب سے افواج کو واپس بلانے کے اشارے ملے ہیں۔ روس نے یوکرائن کی سرحد سے کچھ فوجیوں کو واپس بلا لیا۔ روس نے بحران کو سفارتی طور پر حل کرنے کے لیے کشادگی کا مظاہرہ کیا ہے۔بورس جانسن نے امید کے ساتھ ساتھ خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا روسی فوجیوں کی سرگرمیوں بارے انٹیلی جنس معلومات حوصلہ افزا نہیں۔ روسی فوجیوں کی مکمل واپسی تک جنگ کا خطرہ موجود رہے گا۔