ماسکو/ بیجنگ: چین اور روس نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل پر زور دیا ہے کہ شمالی کوریا پر عائد پابندیاں نرم یا ختم کی جائیں۔ دونوں ممالک نے اس سلسلے میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے، جس کے مسودہ میں مطالبہ کی وجہ انسانی بنیادوں پر مدد اور اقتصادی مسائل بتائی گئی ہے۔ حالیہ قرارداد پر سیکورٹی کونسل میں جلد ہی بحث کی جائے گی۔ یاد رہے کہ پیانگ یانگپر اقوام متحدہ نے سب سے پہلے 2006 ئمیں پابندیاں عائد کی تھیں۔