روس اور چین کے درمیان بڑا معاہدہ

   

ماسکو، 15 مئی (یو این آئی)روس اور چین کے درمیان چاند پر نیوکلیئر پاور اسٹیشن تعمیر کرنے کے سلسلے میں بڑا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کیے گئے معاہدہ کے مطابق روسی ری ایکٹر کو انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) چلانے کے لیے استعمال میں لایا جائے گا، جس پر روس اور چین مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق 2036 تک اس خلائی بیس کی تکمیل متوقع ہے جبکہ اس ڈیل کی خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب امریکہ کی اپنی لونر بیس کا منصوبہ غیر یقینی کا شکار ہے ۔روسی خلائی ادارے روس کوسموس کے چیف یوری بوریسوف کا گزشتہ برس ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ چینی۔روسی ری ایکٹر کی تعمیر انسانوں کی موجودگی کے بغیر خودکار طریقے سے انجام پائے گی۔