کیف : جنگ سے متاثرہ یوکرین اور روس کے درمیان پیر سے ترکی میں بات چیت کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگا۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بات چیت کا اگلا مرحلہ 28 تا 30 مارچ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان شخصی طور پر ترکی میں ہوگا۔ یوکرین کے مذاکرات کار و سیاستداں ڈیویڈ ارکھامیاں نے فیس بک پر یہ بیان دیا۔ روس کی جانب سے ولادیمیر میدنسکی نے یوکرین کے ساتھ ابھی بات چیت کی تصدیق کی ہے۔ 10 مارچ کو انتالیہ میں بھی اعلیٰ سطحی بات چیت میں کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا تھا۔