ماسکو : 8 اکٹوبر ( یو این آئی ) روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔ بدھ کی صبح یوکرین کے زیرِ کنٹرول شہر خرسون میں دھماکے ہوئے، جبکہ سومی اور چرنیہیف کے علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے۔اسی دوران روسی علاقے بیلگورود میں یوکرین کی سرحد کے قریب ایک گاؤں پر راکٹ حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے اور ملبے تلے مزید لوگوں کے پھنسے ہونے کا امکان ہے۔ روسی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ گزشتہ رات اس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرینی افواج کے 53 ڈرون تباہ کیے۔ ان میں سے 28 بیلگورود، 11 وورونیش، 6 روستوف اور باقی دیگر روسی صوبوں کے اوپر گرائے گئے۔منگل کو روسی صدر ولادی میر پوتین نے سینٹ پیٹرزبرگ میں وزارتِ دفاع اور جنرل اسٹاف کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ کیا، جس میں یوکرین محاذ پر تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
روس کا چین، سعودی اور ملائشیا کیلئے فری ویزا سہولت
ماسکو، 8 اکتوبر (یو این آئی) روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیا کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کردیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جارہا ہے ۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ روس نے جولائی میں سعودی عرب اور مارچ میں ملائشیا سے ویزا فری سہولت آخری مراحل میں ہونے کا بھی اعلان کیا تھا۔