روس اپنے دفاع کیلئے نیوکلیئر ہتھیار استعمال کریگا

   

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہیکہ ان کا ملک دنیا کو نیوکلیئر ہتھیاروں سے دھمکا نہیں رہا ہے لیکن انہوں نے متنبہ کیا کہ ماسکو اپنے اقتدار اعلیٰ کے دفاع کیلئے اس طرح کے ہتھیار استعمال کرے گا۔ انہوں نے یہ ریمارکس گذشتہ روز سینٹ پیٹرس برگ انٹرنیشنل اکنامک فورم سے خطاب کے دوران کئے۔ نیوکلیئر جنگ کے خطرہ اور تیسری جنگ عظیم کے اندیشہ کے تعلق سے مغرب کے الزامات پر تبصرہ کی خواہش کے جواب میں روسی صدر نے کہا کہ ایسی باتیں کہاں سے ابھر رہی ہیں؟ یہ ان کے اپنے مفروضے ہیں۔ وقفہ وقفہ سے غیرذمہ دار سیاستدان اس طرح کی باتیں پھیلاتے رہتے ہیں۔ حتیٰ کہ بعض اعلیٰ منصب کے سیاستدان بھی ایسی حماقت کرتے ہیں۔ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ہم خاموش بیٹھے رہیں؟ہم کو مجبور کیا جائے تو ہم تمام ہتھیاروں کا استعمال کریں گے۔