ماسکو،9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس ‘کووڈ -19’ سے بچانے کے لیے روس نے بیرون ملک پھنسے ہوئے اپنے 1،200 سے زیادہ شہریوں کو گزشتہ دو دنوں میں واپس لانے کے لیے آٹھ پروازیں کیں۔ملک کی وزارت نقل و حمل نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔وزارت نے کہا، “پہلے ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی وزیر الیگزینڈر نیراڈکو نے 7 اور 8 اپریل کو روسی شہریوں کو واپس لانے والی پروازوں کے بارے میں معلومات دی۔ان دو دنوں میں کل 8 پروازوں سے 1211 شہریوں کو واپس لایا گیا ہے ’’۔بیان میں کہا گیا کہ روس میں 20 مارچ سے اب تک 164600 شہری گھر واپس آ چکے ہیں۔