ہیوسٹن : ترکی کے توانائی اور قدرتی وسائل کے نائب وزیر الپرسلان بائراکٹار نے کہا کہ روس ساڑھے تین دہائیوں سے قابل اعتماد گیس سپلائی کرنے والا ملک ہے اور وہ اس کی فراہمی آگے بھی جاری رکھے گا۔ بائراکٹار نے کیمبرج انرجی ریسرچ ایسوسی ایٹس (سی ای آر اے ) کی ہفتہ وار کانفرنس میں کہا کہ گیس ہمارے لیے سب سے اہم ہے ۔ روس ترکی کو 45 فیصد گیس فراہم کرتا ہے ۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ روس ساڑھے تین دہائیوں سے گیس کی سپلائی کا قابل بھروسہ سپلائر رہا ہے اور ایسا ہی وہ آگے بھی رہے گا۔افسران کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے روس کے تیل، قدرتی گیس اور کوئلے کی درآمدات پر پابندیوں سے اس کا عالمی بازار میں منفی اثر پڑے گا، خاص کر ترکی پر اس کا زیادہ اثر دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پابندی سے دیگر ممالک اور خطوں پر برا اثر پڑے گا۔ ہمیں ایک مستحکم بازار کی ضرورت ہے ، ہمیں اپنی اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس سے اس قسم کے مسئلے پر کسی بھی طرح سے مدد ملے گی۔