روس جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے:ناٹو

   

زیورچ : ناٹوکے سیکرٹری جنرل ڑینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ “ہم، یوکرین میں شہریوں پر حملے ہوتے دیکھ رہے ہیں اور یہ ایک جنگی جْرم ہے”۔اوٹاوا سلامتی و دفاعی کانفرنس سے خطاب میں اسٹالٹن برگ نے روس کو یورپ میں امن میں رکاوٹ کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی یوکرین کے خلاف جنگ، بین الاقوامی قانون، امن اور سلامتی کے ضامن، بین الاقوامی نضم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔اسٹالٹن برگ نے پوتن سے اپیل کی ہے کہ “جنگ روکیں، فوجیں پیچھے ہٹائیں اور ڈپلومیسی کی طرف رجوع کریں۔ ہم یوکرین میں شہریوں پر حملے ہوتے دیکھ رہے ہیں اور یہ ایک جنگی جْرم ہے”۔پوٹن کی طرف سے جوہری اسلحے کے استعمال کی دھمکی کو “لاپرواہ اور خطرناک” روّیہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جب تک روس، چین اور شمالی کوریا کے پاس جوہری اسلحہ موجود ہے ناٹوکے پاس بھی جوہری مزاحمت موجود رہے گی۔