روس دھوکے باز، اس نے ہمیشہ ایرانی قوم کو بیچا : سابق صدر

   

تہران : سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے جمعرات کو روس اور امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ ایران اور یوکرین کے معاملے پر آپس میں ایک ’’گندی ڈیل‘‘ کر رہے ہیں۔میڈیا کے مطابق سابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے مشرق، مغرب اور یورپ کے ممالک جو بہ ظاہر مضبوط نظر آتے ہیں” کو خبردار کیا کہ انہیں ایران اور یوکرین پر کسی بھی “گندی ڈیل” کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔انہوں نیکہا کہ یہ مت سمجھو کہ ایران کی حکومت اور خودمختاری نے ہمیں کم زور کردیا ہے۔ تم جو چاہو کر سکتے ہو۔ احمدی نژاد نے اس معاہدے کی تفصیلات کے بارے میں مزید کوئی بات نہیں کی۔احمدی نژاد جو جمعرات کو دانشوروں کے ایک گروپ سے خطاب کر رہے تھے نے مزید کہا کہ ایران میں ہزاروں سال سے تاریخ کی جڑیں رکھنے والے عظیم لوگ اس وقت سے رہتے آئے ہیں جب آپ میں سے کوئی بھی موجود نہیں تھا۔انہوں نے ایران میں زندگی کی سنگین صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا آپ ایرانی عوام کی بے اطمینانی، غربت، امتیازی سلوک، ناانصافی اور تاریخی دکھوں کے فریب میں نہ آئیں کہ ایرانی اپنے ملک سے دست بردار ہوجائیں گے۔ ایران شیروں کی سرزمین ہے۔