پیرس : فرانس کے صدر امانویل میکرون نے مطالبہ کیا ہے کہ روسی فوجی یوکرین میں واقع زاپوریا جوہری تنصیب سے نکل جائیں۔ شانز ایلیزے کے مطابق، ماکروں نے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔میکرون نے زاپوریا جوہری تنصیب میں روسی فوجیوں کی موجودگی پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔علاوہ ازیں، دونوں صدور نے عالمی غذائی تحفظ کے تناظر میں یوکرینی اجناس کی برآمدات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کرتیہوئے افریقہ کیلیے اجناس کی ترسیل پر بھی ممنونیت کا اظہار کیا۔