xماسکو : روس نے جرمنی کے 40 سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا کہہ دیا ہے۔ یہ تعداد روس میں تعینات جرمن سفارت کاروں کی ایک تہائی بنتی ہے۔ قبل ازین روسی تنازعے کے تناظر میں جرمنی نے روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔ روسی وزارت خارجہ نے جرمن سفارت کار کو طلب کر کے اس فیصلے پر احتجاج کیا۔