روس سے دفاعی نظام پر ہند۔ امریکہ۔ تنازعہ فریقین کو مذاکرات کامیاب ہونے کی امید

   

واشنگٹن؍ نئی دہلی ۔ امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے ہندوستان کے سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا سے ملاقات کی۔ وینڈی شرمن نے ہندوستان کی روس سے S-400 میزائل نظام کے حصول پر تشویش کا اظہار کیا۔ وینڈی شرمن نے مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ۔ہندوستان شراکت داری دونوں ممالک اور دنیا کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے ایس 400 نظام کی خریداری پر ممکنہ پابندیوں کے تناظر میں امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مذاکرات سے اس مسئلے کو حل کر لیں گے۔