روس سے مزید تیل خرید نے کا امکان : وکرما سنگھے

   

کولمبو : سری لنکا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ روسی تیل کے حصول کی خاطر تیار ہیں۔ مالی مسائل کے شکار ملک سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ وہ روس سے مزید تیل خریدنے پر مجبور ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کا ملک توانائی شدید مسائل کا شکار ہے۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے مغربی ممالک روس پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ تاہم وکرما سنگھے نے اے پی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان کی اولین ترجیح ملک کو بحرانی صورت حال سے نکالنا ہے۔