جے پور:۔ راجستھان حکومت نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے علاج کے لیے تمام ضروری سامان اکٹھا کرنے کی کوشش میں، روس اورچین سمیت متعدد ممالک سے آکسیجن کونسیٹریٹر خریدنا شروع کردیا ہے۔ روس سے آکسیجن کے 100 کونسیٹریٹر کی پہلی کھیپ ہفتہ کو جئے پورہ پہنچی۔ ریاستی حکومت رواں ماہ 28,000 کونسیٹرٹر خریدے گی۔وزیرصحت ڈاکٹر ڈاکٹر رگھو شرما نے بتایاہے کہ بیرون ملک سے آکسیجن کونٹریٹرس خریدنے والے پہلے کھیپ میں، روس سے 100 آکسیجن مشین جے پور پہونچ گئی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ کل 1250 کونسیٹرٹر روس سے طلب کیے گئے ہیں، باقی 9، 14 اور 16 مئی کو یہاں پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں متاثرہ افراد کو آکسیجن مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔