روس سے 48گھنٹوں میں مذاکرات کرنے یوکرین کا مطالبہ

   

کیف ۔ یوکرین نے روس سے سرحدی کشیدگی سے متعلق 48 گھنٹوں میں مذاکرات کرنے کا مطالبہ کردیا۔یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کولیبا نے بیان میں کہا کہ یوکرین نے سرحد پر روسی فوجیوں کی تعدادمیں اضافے سے متعلق روس سے باضابطہ وضاحت کرنے کی درخواست کی تھی جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں روس سے سرحدی کشیدگی سے متعلق 48 گھنٹوں میں مذاکرات کرنے کی درخواست کی ہے۔ روس کشیدگی میں کمی اورفوجی امورسے متعلق شفافیت کے معاہدوں کوپورا کرے۔ یوکرائن کی سرحد پر ایک لاکھ فوج کے باوجود روس نے یوکرین کے خلاف کسی جارحیت کے امکان کومسترد کیا ہے۔