ماسکو۔11 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) روس کے خابا رووسک علاقے میں ہفتہ کو ایک پرائیوٹ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ ریجنل ایمرجنسی سروسز کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک ایل -4 طیارہ خابارووسک سے 30 کلومیٹر دور پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔