روس مذاکرات سے قبل بمباری بند کرے

   

کیف ؍ لندن: یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے کہا ہیکہ روس کو جنگ بندی پر بامعنی مذاکرات شروع کرنے سے پہلے ہمارے شہروں پر بمباری بند کرناچاہئے کیونکہ اس ہفتے مذاکرات کے پہلے دور میں بہت کم پیشرفت ہوئی ہے۔ سخت حفاظت والے سرکاری احاطہ میں ریکارڈ کئے گئے انٹرویو میں زیلنسکی نے معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے رکن ملکوں پر زور دیا کہ وہ روسی فضائیہ کو روکنے کیلئے نو فلائی زون نافذ کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ روک تھام والا اقدام ہوگا، اس کا مقصد نیٹو کو جنگ میں گھسیٹنا نہیں ہے۔