ماسکو، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) روس کے دوردراز مشرقی خلیج ناخورکہ میں گیس اور ‘ایئر مکسر’سے لدے ٹینکر میں دھماکے میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص لاپتہ بتایا جارہاہے ۔مقامی ایجنسی نے بتایامیئس استافیووا کے قریب خلیج ناخورکہ میں گیس اور ‘ایئر مکسر’ سے لدے ٹرک میں دھماکہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق اس میں دوافراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔ رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ناخورکہ بندرگار اتھارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ دھماکہ امریکی آئل ٹینکر میں ہوا ہے ۔