ماسکو: روس میں افغانستان کی ایمبیسی اپنے وفد کے ماسکو دورہ کے دوران طالبان کیساتھ مذاکرہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہا ہے ۔ سفارتی مشن کے ایک نمائندہ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا،‘کوئی رابطہ نہیں کیا جائیگا۔ ہمارے مذاکرہ کار قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ان کا انتظار کر رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کی واپسی کے درمیان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دوحہ میں کئی دور کا امن مذاکرہ جاری ہے ۔
