منسک : امریکہ کے محکمہ خارجہ نے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں اپنے سفارتخانے میں سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے ماسکو میں سفارتخانے میں غیرہنگامی ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو روانگی کا اختیار دیدیا ہے۔ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے منگل کوایک بیان میں کہا کہ ہم نے یہ اقدامات یوکرین میں روسی فوج کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملے سے پیدا ہونے والے تحفظ اور سکیورٹی کے مسائل کے پیش نظر کیے ہیں۔ماسکو میں امریکی سفارتخانہ نے ملک میں موجود امریکی شہریوں کوہدایت کی تھی کہ فضائی کمپنیاں روس میں آنے اور یہاں سے جانے والی پروازیں منسوخ کررہی ہیں۔