روس میں انٹرنٹ اور سوشل میڈیا معطل

   

ماسکو: روس میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی سائٹس معطلی کے بعد ایک پھر سے بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔روس میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کو منگل کے روز عارضی معطلی کا سامنا رہا۔روسی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز بند ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب روس نے بڑھتی ہوئی مقامی مانگ کے درمیان اگلے ہفتے سے پیٹرول کی برآمد پر چھ ماہ کی پابندی منظور کر لی ہے ۔