روس میں بس حادثہ ، چھ ہلاک

   

ماسکو، 08 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی روس کے سائبریا میں کیمروو ا علاقے میں کانکنوں کو لے جا نے والی ایک بس کے جمعہ کو حادثے کا شکار ہو جانے سے چھ مزدوروں کی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہوگئے ۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کانکنوں کو لے جانے والی یہ بس ایک موڑپر پلٹ گئی اور اس میں سوار چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں چار کی حالت نازک ہے ۔ طبی اہلکاروں نے بتایا کہ زخمیوں کو مختلف ا ہاسپٹلس میں داخل کرایا گیا ہے ۔