روس میں بس حادثہ پانچ ہلاک

   

ماسکو : روسی دارالحکومت ماسکو کے جنوب میں اتوار کے روز ایک بس حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 21 دیگر زخمی ہو گئے۔ روسی حکام کے مطابق یہ واقعہ ریازان کے علاقہ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5.45 منٹ پر پیش آیا۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ بس میں کْل 49 مسافر سوار تھے۔ یہ حادثہ ماسکو سے جنوب کی جانب 170 کلومیٹر دور پیش آیا۔