روس میں بس پل سے نیچے گرگئی، 19 ہلاک ، 21 زخمی

   

ماسکو ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس میں سرکاری حکام نے کہا کہ ملک کے زیب کالسکے علاقہ میں ایک منجمد ندی کے پل سے پھسل کر بس نیچے گرپڑی ۔ جس میں 19 افر اد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ۔ بس میں 43 مسافر سوار تھے ۔ اس حادثہ کی وجوہات کا پتہ چلایا جارہا ہے ۔