روس میں جنگ مخالف مظاہرین کی گرفتاریاں جاری

   

ماسکو ۔ روسی پولیس ملک کے کئی شہروں میں جنگ کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کی گرفتاریوں میں مصروف ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک کم ازکم 560 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ مقامی شہری حقوق کی تنظیموں کے مطابق بعض گرفتار شدگان کو قانونی مدد مہیا کی گئی ہے۔ جمعرات کے روز یوکرائن پر روسی حملے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 1700 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب جمعہ کے روز روس کے ہم سایہ ملک جارجیا میں ہزاروں افراد نے دارالحکومت تبلیسی میں روس کے خلاف پابندیاں نافذ نہ کرنے پر اپنی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یہ افراد یوکرائن پر روسی حملے کے خلاف بھی نعرے بازی کر رہے تھے۔