ولادیمیر پوٹن کا ڈونالڈ ٹرمپ سے اظہارتشکر
٭ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے روس میں دہشت گرد حملے کو روکنے سے متعلق اطلاعات کی فراہمی پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اظہارتشکر کیا ہے۔ روس کے حکام نے یہ بات بتائی۔ روس کی فیڈرل سیکوریٹی سرویس نے بتایا کہ دہشت گرد حملہ سے متعلق امریکہ سے ملی اطلاع کی بنیاد پر 27 ڈسمبر کو دو افراد کو حراست میں لیا گیا جن پر نئے سال کے جشن کے دوران سینٹ پیٹرس برگ میں دہشت گرد حملہ کی تیاری کا شبہ تھا۔