ماسکو : چہارشنبہ کے روز ایک پولیس مانیٹرنگ گروپ نے بتایا کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے یوکرین میں لڑنے کے لئے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کے اعلان پر وہاں ہونے والے مظاہروں کے سلسلے میں1300ے زیادہ لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔او وی ڈی انفو مانیٹرنگ گروپ نے روسی صدر کے صبح میں قوم سے خطاب کے بعد ملک کے 38 شہروں میں ریلیوں میں کم از کم 1332 لوگ شمار کئے جنہیں حراست میں لیا گیا۔روس میں ان مظاہروں کے بعد سے یہ اب تک کے سب سے بڑے مظاہرے تھے جو فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے اعلان کے بعد ہوئے تھے۔