روس میں زلزلے کے جھٹکے

   

Ferty9 Clinic

ماسکو 27 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس میں پالان سے 74 کلو میٹر شمال مغرب میں درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ جمعرات کی شام روس میں 17:13:51 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریختر پیمانے پر اس زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے ۔