ماسکو۔/9 نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) روس میں ایک سائبیریائی شیر’ آمور ‘ سے دوستی کرنے والی بکری ’ تیمور‘ 5 نومبر کو فوت ہوگئی۔ اس بکری کو دراصل 2015 میں شیر کے سامنے زندہ شکار کے طور پر ڈالا گیا تھا لیکن ان دونوں میں دوستی ہوگئی اور وہ ایک ہی پنجرے میں ایک ساتھ کھاتے، رہتے اور کھیلتے تھے۔ سفاری پارک کے ڈائرکٹر نے کہا کہ قدرتی وجوہات کی بناء پر تیمور کی موت ہوئی۔ 2016 میں آمور کے حملہ کے بعد سے اس کی صحت بگڑ گئی تھی۔