ماسکو: روسی عدالت نے فیس بک اور ٹوئٹر پر ممنوعہ مواد کو ڈیلیٹ نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔روسی خبر رساں ادارے نے امریکی سوشل میڈیا کمپنیوں فیس بک اور ٹوئٹر کے حوالے سے روس کی عدالت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ان کمپنیوں کوممنوعہ مواد نہ ہٹانے کے الزام میں بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔فیس بک پر 21 ملین روبلز مالیت کے 5 جرمانے عائد کیے، جو 2 لاکھ 88 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں جبکہ اسی عدالت نے ٹوئٹر پر بھی 5 ملین روبلز کا جرمانہ عائد کیا۔رپورٹ کے مطابق فیس بک کو اب تک روس میں 90 ملین روبلز اور ٹوئٹر پر 45 ملین روبلز کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔