ماسکو : روس میں آج سے مردم شماری کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ عمل 14 نومبر تک جاری رہے گا اور ابتدائی نتائج آئندہ برس اپریل تک متوقع ہیں۔ 1991 میں سابق سوؤت یونین کے انہدام کے بعد سے روس کی آبادی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ گزشتہ برس مجموعی آبادی میں پانچ لاکھ سے زائد کی کمی نوٹ کی گئی تھی۔ مبصرین بچوں کی پیدائش کی کم شرح، غیر موثر نظام صحت اور لوگوں کے وطن سے باہر جانے کو کلیدی وجوہات قرار دیتے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے بھی کافی فرق پڑا ہے۔