روس میں منہدمہ عمارت سے پانچویں نعش برآمد

   

میگنی توگوسرک، یکم جنوری (اسپوتنک) روس کے میگنی توگوسرک شہر میں منگل کی صبح روس کے شہر میں ایک عمارت کے ملبے سے پانچویں نعش نکالی کی گئی۔روسی ہنگامی وزارت نے یہ اطلاع دی۔ عمارت کے ملبہ سے صبح کے وقت 6:30 بجے پانچویں نعش برآمد کی گئی ہے ۔ چلیابنسک علاقے میں میگنی توگوسرک شہر میں واقع ایک 10منزلہ عمارت کے ایک بلاک میں قدرتی گیس دھماکے کی وجہ سے پیر کو 48 اپارٹمنٹ تباہ ہوگئے ۔ اس حادثے سے متاثرہ بہت سے لوگ ہنوز لاپتہ ہیں۔