روس میں پرائیوٹ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ، پائلٹ کی موت

   

ماسکو، یکم دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے جنوب مغربی کراسنوڈار علاقے میں ہفتہ کو ایک پرائیوٹ روبنسن آر 66 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ۔ اس حادثے میں پائلٹ کی موت ہو گئی ۔ علاقائی ایمرجنسی سروس نے ہفتے کو اس کی اطلاع دی۔ ترجمان نے کہا کہ ایک پرائیوٹ روبنسن آر 66ہیلی کاپٹر جنوب مغربی کراسنوڈار علاقے سے پانچ کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہوگیا ۔ ان کے بقول اس حادثے میں پائلٹ کی موت ہو گئی ۔ تاہم پائلٹ کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے ۔