روس میں چلتی کار شعلہ پوش ، 3 ہلاک

   

ماسکو ۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)روس کے میگنی توگورسک شہر میں ایک چلتی کار میں آگ لگنے کی وجہ سے منگل کو تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ چیلیابنسک علاقے کے گورنر کی پریس سروس نے یہ اطلاع دی۔پریس سروس نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا، ‘‘میگنی توگورسک کے کارل مارکس اسٹریٹ اور پرواواڈا سٹریٹ سے گزرنے کے دوران گاڑی میں آگ لگ گئی، جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ گاڑی میں دو گیس سلنڈر موجود تھے ’’۔مقامی وزارت داخلہ کے مطابق گیس کے آلات میں خرابی کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔