روس میں کرائسٹ چرچ جیسا حملہ نہیں ہونے دیں گے :پوٹن

   

ماسکو،19مارچ (سیاست ڈاٹ کام)روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہونے دیں گے ۔کریمیا میں مسلمان رہنماؤں سے گفتگو میں روسی صدر نے کہا کہ روس کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔نیوزی لینڈ سانحہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقصد نیوزی لینڈ میں صورتحال خراب کرنا تھا ۔